Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - مَنی ایکسچینج سے رقم لینے کیلئے ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنا جائز ہے؟

مَنی ایکسچینج سے رقم لینے کیلئے ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنا جائز ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: عاصم       مقام: لاہور

سوال نمبر 4715:
السلام علیکم مفتی صاحب! میں کچھ ویب سائٹس پر آرٹیکلز لکھتا ہوں جس کے لیے وہ مجھے اعزازیہ دیتے ہیں۔ یہ ویب سائٹس کیونکہ برطانیہ اور امریکہ وغیرہ کی ہیں‌ تو وہ پیسے بھیجنے کے لیے پےپال (PayPal)، ویب منی (WebMoney) وغیرہ کی سہولت استعمال کرتے ہیں۔ پے پال اور ویب منی میں رقم یونٹس کی صورت میں ہوتی ہے جسے بعد میں کرنسی سے بدل لیا جاتا ہے۔ مختلف ممالک میں ان کے رجسٹرڈ ایجنٹس ہوتے ہیں جو ان یونٹس کو کرنسی سے بدل دیتے ہیں۔ پاکستان میں پے پال وغیرہ کی سروس نہیں‌ ہے اس لیے میں ایجنٹس کو اپنے یونٹس بیچ کر اس سے رقم پاکستانی بینک میں‌ لے لیتا ہوں۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟

جواب:

اس میں‌ شرعاً کوئی قباحت نہیں۔ پاکستان میں‌ جن مَنی ایکسچینج کمپنیوں کی سروس نہیں‌ ہے (جیسے پے پال) اس سے رقم وصول کرنے کے لیے ایجنٹ‌ کی خدمات حاصل کرنا اور اسے اس کی اجرت دینا بھی شرعاً و قانوناً جائز ہے۔ جب قانوناً اس کی اجازت ہے تب تک شرعاً بھی کوئی ممانعت نہیں‌ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2018-02-27


Your Comments