Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - خواب میں میٹھی چیز دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

خواب میں میٹھی چیز دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

موضوع: خواب اور بشارات

سوال پوچھنے والے کا نام: عبدالصمد       مقام: سخاکوٹ، ملاکنڈ

سوال نمبر 4699:
السلام علیکم! میں نے خواب دیکھا کہ کوئی مجھے بہت سارے گنے، گڑ اور مٹھائی دے رہا ہے۔ براہ مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں۔ شکریہ

جواب:

خواب میں‌ میٹھی چیز دیکھنے کی تعبیر ہے فائدہ پہنچنا۔ اس لیے آپ کوخواب میں‌ جس قدر گنے، گڑ اور مٹھائی ملی ہے اسی قدر آپ کو کسی نہ کسی طرف سے فائدہ پہنچے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2018-02-24


Your Comments