Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا مردوں کا سونے کی انگوٹھی، چین وغیرہ پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟

کیا مردوں کا سونے کی انگوٹھی، چین وغیرہ پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟

موضوع: نماز  |  عبادات

سوال نمبر 465:
کیا مردوں کا سونے کی انگوٹھی، چین وغیرہ پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟

جواب:

مردوں کے لیے سونا پہننا حرام ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردوں کو سونا پہننے سے منع فرمایا ہے۔ لیکن یہ اَمر ذہن نشین رہے کہ حُرمت کا تعلق سونا پہننے سے ہے، نماز پڑھیں یا ویسے پہنیں دونوں صورتوں میں جائز نہیں۔ سونا پہن کر بھی نماز ہو جائے گی تاہم سونا پہننے کا گناہ الگ ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments