Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا شیر خوار بچے کے پیشاب آلود کپڑوں سے نماز پڑھنا جائز ہے؟

کیا شیر خوار بچے کے پیشاب آلود کپڑوں سے نماز پڑھنا جائز ہے؟

موضوع: نماز  |  عبادات

سوال نمبر 464:
کیا شیر خوار بچے کے پیشاب آلود کپڑوں سے نماز پڑھنا جائز ہے؟

جواب:

جی نہیں! شیرخوار بچہ / بچی کا پیشاب نجس ہے۔ کم علمی کی وجہ سے اکثر خواتین شیر خوار بچے کے پیشاب آلود کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھ لیتی ہیں اور خیال کرتی ہیں کہ ان کے کپڑے ناپاک نہیں ہوئے۔ ایسا خیال سراسر غلط ہے۔ پیشاب آلود کپڑے کو اچھی طرح دھو کر پاک کرنا واجب ہے، بصورت دیگر نماز ادا نہیں ہوگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments