کیا دورانِ ڈیوٹی کام چھوڑ کر نماز ادا کرنا درست ہے؟


سوال نمبر:4603
السلام علیکم! میں ایک سیکیورٹی کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ کیا دوران ڈیوٹی چھوڑ کر نماز پڑھنا درست ہے؟

  • سائل: محمد عمرانمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 02 جنوری 2018ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

ہر ادارے میں‌ کھانے پینے اور نماز کے لیے وقفہ (Break) دیا جاتا ہے۔ اس لیے آپ وقفے میں نماز ادا کریں یا پھر متبادل بندوبست کر کے نماز ادا کریں۔ اپنے انچارج کے ساتھ طے کریں کہ نماز کے لیے وقفہ دیا جائے۔ ذمہ داری (Duty) چھوڑ کر نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔ اگر وقت پر ادا نہ کر سکیں بعد میں قضا پڑھ لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری