کیا نماز کی دوسری رکعت تعوذ و تسمیہ سے شروع کی جائے؟


سوال نمبر:4576
السلام علیکم! کیا نماز میں‌ دوسری رکعت کے شروع تعوذ اور بسم اللہ پڑھنی چاہیے؟ سورہ الفاتحہ کے بعد سورہ شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنی چاہیے؟ اور غيرموکدہ سنت میں‌ قعدہ اولیٰ کتنا پڑھا جائے۔

  • سائل: نویدمقام: جدہ
  • تاریخ اشاعت: 01 جنوری 2018ء

زمرہ: نماز

جواب:

آپ کے سوالات کے جوابات بالترتیب درج ذیل ہیں:

  1. اگر نمازی مقتدی ہے تو دوسری، تیسری اور چوتھی رکعت میں خاموش کھڑا رہے گا۔ اگر اکیلا نماز ادا کر رہا ہے تو دوسری رکعت سمیت ہر رکعات میں سورہ فاتحہ سے پہلے تسمیہ (بسم اللہ) پڑھے گا‘ تعوذ نہیں پڑھے گا۔
  2. سورہ فاتحہ کے بعد سورہ ملانے سے پہلے تسمیہ نہیں پڑھے گا۔
  3. سنت غیرمؤکدہ کے قعدہ اولیٰ میں تشہد (التحیات)، درودِ ابراہیمی اور دعائے ماثورہ آخر تک پڑھے گا، لیکن سلام نہیں پھیرے گا۔ تیسری رکعت ثناء، تعوذ اور تسمیہ سے شروع کرے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری