Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا غیرسنی امام کی اقتداء میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی درست ہے؟

کیا غیرسنی امام کی اقتداء میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی درست ہے؟

موضوع: شرائط امامت   |  نماز جمعہ

سوال پوچھنے والے کا نام: افتخار احمد       مقام: لاہور

سوال نمبر 4575:
میں ایک فیکٹری میں کام کرتا ہوں، جہاں پر اہل سنت کی مسجد 2 کلو میٹر دوری کے فاصلے پر ہے۔ میں جوڑوں کے درد کا مریض ہوں اور پیدل سفر نہیں کر سکتا۔ سواری کا انتظام بھی ممکن نہیں۔ کیا میں دیوبندی امام کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کر سکتا ہوں؟

جواب:

علمی اختلاف کسی بھی مسلمان سے کیا جاسکتا ہے، تاہم جب تک آپ اس امام سے کوئی واضح گستاخانہ جملہ یا ضروریاتِ دین میں سے کسی شے کا انکار نہیں سنتے اس وقت تک ان کی اقتداء میں نماز ادا کرنے میں‌ کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2017-12-26


Your Comments