Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - نماز میں کون سے مستحبات ہیں؟

نماز میں کون سے مستحبات ہیں؟

موضوع: عبادات  |  نماز  |  نماز کے مستحبات

سوال نمبر 457:
نماز میں کون سے مستحبات ہیں؟

جواب:

نماز میں درج ذیل مستحبات ہیں :

  1. قیام میں سجدہ کی جگہ نگاہ رکھنا۔
  2. رکوع میں قدموں پر نظر رکھنا۔
  3. سجدہ میں ناک زمین پر رکھنا۔
  4. قعدہ میں گود پر نظر رکھنا۔
  5. سلام میں دائیں اور بائیں جانب کے کندھے پر نظر رکھنا۔
  6. جمائی کو آنے سے روکنا، نہ رکے تو حالتِ قیام میں دائیں ہاتھ سے منہ ڈھانک لیں اور دوسری حالتوں میں بائیں ہاتھ کی پیٹھ سے۔
  7. مرد تکبیر تحریمہ کے لیے کپڑے سے ہاتھ باہر نکالیں اور عورتیں اندر رکھیں۔
  8. کھانسی روکنے کی کوشش کرنا۔
  9. حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ پر امام و مقتدی کا کھڑے ہونا۔
  10. حالتِ قیام میں دونوں پاؤں کے درمیان چار انگلیوں کا فاصلہ ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments