Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - مرتضیٰ کو مرتذا پکارا جائے یا مرتدا؟

مرتضیٰ کو مرتذا پکارا جائے یا مرتدا؟

موضوع: اسلامی نام

سوال پوچھنے والے کا نام: مرتضی وارث       مقام: واہ کینٹ

سوال نمبر 4569:
نام ”مرتضی“ کو ”مرتذا“ پکارنا بہتر ہے یا ”مرتدا“؟

جواب:

عربی میں اسے ’مرتدا‘ بولا جائے گا اور اردو میں ’مرتذا‘۔ عربی میں حرف ِ ضاد اپنے مخرج اور صفات کے اعتبار سے خالص ذال اور دال دونوں سے بالکل جدا ایک مستقل حرف ہے۔ اہلِ عرب ضاد کو دال اور ذال کی درمیانی آواز میں ادا کرتے ہیں۔ قرآن و حدیث اور نماز میں اس لفظ کو عربی تلفظ کے مطابق پڑھا جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2017-12-26


Your Comments