اگر منی خشک ہو جائے تو کیا اسے دھونا ضروری نہیں؟


سوال نمبر:4563
السلام علیکم! اگر بستر پر منی لگ جائے اور خشک ہو جائے تو کیا اس پر سونے سے لباس پاک رہے گا؟

  • سائل: علی حسنینمقام: فیصل آباد
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2017ء

زمرہ: طہارت

جواب:

بستر پر لگی ہوئی منی بےشک خشک ہو جائے اس کو دھونا ضروری ہے کیونکہ پسینہ آنے یا کپڑے گیلے ہونے کی صورت میں یہ جسم یا لباس پر لگ سکتی ہے۔ نفاستِ طبع اور طہارت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ بستر کو صاف رکھا جائے۔ اس لیے جہاں منی لگی ہو اسے دھونا ضروری ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری