اسلام نے کامیاب دنیاوی و اخروی زندگی کے کیا اصول بتائے ہیں؟

سوال نمبر:4481
السلام علیکم مفتی صاحب! ایک عام مسلمان کو دورِ‌ حاضر میں کم از کم کیا کرنا ضروری ہے کہ وہ جنت کا حق دار قرار پا سکے؟

  • سائل: محمد ندیممقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 02 نومبر 2017ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

فرائض‌ و واجبات کی ادائیگی، حرام و ممنوعہ امور سے اجتناب اور حقوق العباد کی ادئیگی میں ہی ہر خاص و عام کی کامیابی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر انسان کو اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ بھی انجام دینا چاہیے۔ سورہ بَنِيْ إِسْرَآئيْل کی آیت نمبر 23 سے 39 تک کی آیات کامیاب دنیوی زندگی اور جنت میں داخلے کی شرائط واضح طور پر بیان کر رہی ہیں۔ مزید وضاحت کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف ’اسلامی فلسفہ زندگی‘ ملاحظہ کیجیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟