Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا خواتین کیلئے لوہے، تانبے اور پیتل سے بنے زیورات جائز ہیں؟

کیا خواتین کیلئے لوہے، تانبے اور پیتل سے بنے زیورات جائز ہیں؟

موضوع: معاشرتی آداب

سوال پوچھنے والے کا نام: احمد چشتی       مقام: پاکستان

سوال نمبر 4476:
السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں اہل ذکر مصنوعی زیورات کے بارے میں جو لوہا، تانبا یا اس سے ملی جلی دھاتوں یا ان کے بھرت سے بنائے جاتے ہیں. ان کا پہننا عورتوں کے لیے جائز ہے یا نہیں؟

جواب:

قرآن و حدیث میں خواتین کے لیے کسی بھی دھات کے زیورات پہننے کی ممانعت نہیں ہے۔ تاہم لوہے، تانبے، اور پیتل کے زیورات پر سونے یا چاندی کی پالش کروا لینا زیادہ بہتر ہے۔ ہمارے نزدیک خواتین ہر دھات سے بنے زیورات پہن سکتی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2017-11-14


Your Comments