Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا کموڈ کا پانی پوچی گیلی کرنے کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے؟

کیا کموڈ کا پانی پوچی گیلی کرنے کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے؟

موضوع: طہارت

سوال پوچھنے والے کا نام: ایاز شریف       مقام: ریاض

سوال نمبر 4467:
السلام علیکم! پاخانہ وغیرہ کے لیے جو کموڈ (جس کے اوپر بیٹھ پر پاخانہ کرتے ہیں) استعمال ہوتا ہے اس میں ہر وقت پانی باقی رہ جاتا ہے۔ اگر کموڈ کو استعمال کے بعد' اس میں دو یا تین دفع پانی گرا دیا تو اب جو پانی کھڑا رہ گیا اس سے پوچی (فرش صاف کرنے والا کپڑا) گیلی کر کے استعمال کر سکتے ہیں؟ خاص کر رہ داری وغیرہ جہاں نماز بھی پڑھتے ہیں۔

جواب:

اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھایا ہے وہ نہایت نفیس اور بہترین ہے۔ آپ نے بتایا کہ آپ پوچی بھگونے کے لیے کموڈ کو تین چار بار دھوتے ہیں، سوال یہ ہے کہ وہی پانی آپ پوچی بھگونے کے لیے کیوں استعمال نہیں‌ کرسکتے؟ کموڈ کا استعمال جس مقصد کے لیے ہوتا ہے اس کے بعد کوئی بھی نفیس طبیعت کموڈ کے پانی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں‌ دیتی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2017-10-31


Your Comments