کیا موبائل ایپلیکیشنز کی معلومات دینے کا معاوضہ لینا جائز ہے؟


سوال نمبر:4430
میں نے انٹرنیٹ پر فری میں بہت کارآمد ایپلیکیشنز ڈھونڈی ہیں جن کے ذریعہ بغیر نمبر کے فری کالز اور ایس ایم ایس کیے جا سکتے ہیں۔ اب اگر میں ان ایپلیکیشنز کی معلومات کسی دوسرے شخص کو دوں اور اس کے بدلے میں پیسے لوں تو کیا وہ پیسے میرے لیے جائز ہیں؟

  • سائل: فرہاد علی تیمورمقام: جموں کشمیر
  • تاریخ اشاعت: 28 ستمبر 2017ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:

اگر یہ ایپلیکیشنز بنانے والی کمپنی اور انٹرنیٹ کے قوانین کے مطابق فری کالز اور ایس ایم ایس کے لیے ہیں تو آپ ان کو تلاش کرنے یا فعال (active) کرنے کا معاوضہ لے سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری