کسی عورت کے پاس دس تولہ سونا ہونے پر قربانی کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:4383
کیا میں اپنی اولاد، بہو اور بیوی کی طرف سے قربانی کر سکتا ہوں۔ میری دونوں‌ بہوؤں اور بیوی کے پاس 10 10 تولے سونا ہے۔ بیٹوں اور میری ماہانہ آمدنی ملا کر ایک لاکھ بنتی ہے۔ کیا سب کی طرف سے قربانی اور زکوٰۃ دینا لازم ہے؟ براہ مہربانی تفصیلی جواب سے نوازیں

  • سائل: نعیم مغلمقام: ایبٹ آباد
  • تاریخ اشاعت: 25 ستمبر 2017ء

زمرہ: قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

اگر آپ کی دونوں‌ بہوؤں‌ اور بیوی کی ملکیت میں دس دس تولے سونا ہے تو ان تینوں پر قربانی واجب ہے اور سال گزرنے پر زکوٰۃ بھی واجب ہے۔ جس جس کے پاس بھی شرعی نصاب کی مقدار کے برابر سونا، چاندی یا روپیہ پیسہ ہے اس پر قربانی و زکوٰۃ واجب ہے۔ قربانی کا شرعی حکم جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

قربانی کا شرعی حکم کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری