بیٹے کی پیدائش کے لیے کیا وظیفہ ہے؟


سوال نمبر:4285
السلام علیکم میری دو بیٹیاں ہیں اور میری بیوی کو اب دو مہینوں کا حمل ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اللہ اس بار مجھے بیٹا دے۔ آپ مجھے وہ وظیفہ دیں جو بیوی کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر پڑھا جاتا ہے تاکہ اللہ کے فضل سے بیٹا ہو جائے۔ آپ سے دعا کی بھی التماس ہے۔ شکریہ

  • سائل: فلاح الدینمقام: پشاور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 21 جولائی 2017ء

زمرہ: وظائف

جواب:

اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودِ پاک پڑھ کر ’یَا اَوَّلُ‘ کا روزانہ سو (100) مرتبہ ورد کریں۔ اس وظیفہ کو حسبِ‌ ضرورت جاری رکھیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔