Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا کسی مہینے کی مبارکباد دینے سے جنت واجب ہو جاتی ہے؟

کیا کسی مہینے کی مبارکباد دینے سے جنت واجب ہو جاتی ہے؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: سید عبیدالرحمٰن       مقام: پاکستان

سوال نمبر 4208:
جناب کیا کسی مہینہ کی خوشخبری دینے سے جنت واجب اور دوزخ سے نجات مل جاتی ہے؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

ہمارے علم میں ایسی کوئی حدیث نہیں جس میں کسی مہینے کی مبارکباد کو دوزخ سے آزادی یا جنت میں داخلے کا ضامن بتایا گیا ہو۔آج کل یہ رواج ہو گیا ہے کہ ہجری کیلنڈر کے ہر مہینے کے آغاز میں اس کی مبارکباد کے من گھڑت فضائل سنانا شروع کر دیے جاتے ہیں‌ جن کا شرعِ‌ متین میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔ بسا اوقات ان مَن گھڑت فضائل کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کیا جاتا ہے جو بلاشبہ موجب عذاب ہے، اس لیے ایسے پیغام بھیجنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ہر مہینہ کا چاند دیکھ کر اپنے اور دوسروں کے لیے خیر و برکت کی دعا کرنا مسنون ہے، اور باعثِ ثواب ہے۔ اس سے زائد جو کچھ ہے وہ من گھڑت اور بےبنیاد ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2017-05-24


Your Comments