Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - مذاق میں خود کو غیرمسلم کہنے سے نکاح‌ کا کیا حکم ہوگا؟

مذاق میں خود کو غیرمسلم کہنے سے نکاح‌ کا کیا حکم ہوگا؟

موضوع: نکاح

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد کامران       مقام: راولپنڈی، پاکستان

سوال نمبر 4192:
السلام علیکم! پیسوں کی بات ہو رہی تھی تو میری بیوی نے پہلے کہا کہ نہیں لیتی تم رکھ لو پھر بعد میں کہا کہ مجھے دو میں نے غصے میں کہا تھا پھر میں نے کہا کہ مسلمان کی ایک زبان ہوتی ہے تو میری بیوی نے کہا ''نہیں میں نہیں مسلمان'' بیوی نے بعد میں کہا کہ میں نے تو مذاق میں کہا تھا۔ ایسا کہنے سے ہمارا نکاح باقی رہے گا؟

جواب:

آپ کی اہلیہ نے بیہودہ اور لغو بات کی ہے، اسے توبہ کرنی چاہیے اور آئندہ ایسی گفتگو سے پرہیز کرنا چاہیے۔ آپ دونوں‌ کا نکاح برقرار ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2017-04-20


Your Comments