کیا حادثے میں جانبحق مزدور کی دیت آجِر پر لازم ہے؟


سوال نمبر:4188
السلام علیکم! مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ اگر مستری، مزدور جو کسی گھر میں کام کر رہے ہوں، کام کے دوران لکڑی کا پھٹہ ٹوٹنے کی وجہ سے گر کر زخمی یا فوت ہو جائیں تو مالک مکان پر دیت لازم آئے گی یا ان کا علاج معالجہ وغیرہ؟ رہنمائی فرما دیں ہمارے ہاں اکثر غریب مزدور اسی طرح معذور ہو جاتے ہیں۔ اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟

  • سائل: محمد رضوانمقام: ملتان
  • تاریخ اشاعت: 20 اپریل 2017ء

زمرہ: حدود و تعزیرات

جواب:

ایسے حادثات میں مزدوروں کے جانبحق ہونے پر مالک یا آجر پر دیت فرض‌ نہیں‌ ہوتی، تاہم اس کا اخلاقی فرض اور قانونی تقاضا ہے کہ وہ مرنے والوں‌ کے ورثاء کو امدادی رقوم دے اور زخمیوں‌ کے اعلاج معالجے کا انتظام کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔