خواب میں سورہ طہ پڑھنے کی تلقین کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:4176
السلام علیکم! مفتی صاحب میں نے خواب دیکھا ہے کہ کوئی مجھے خواب میں کہ رہا ہے کہ سورہ طہ کی تلاوت کیا کرو۔ اس کی تعبیر کیا ہے؟

  • سائل: سیرت صبامقام: راجہ جنگ، قصور
  • تاریخ اشاعت: 03 اپریل 2017ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

آپ ایامِ حیض و نفاس کے علاوہ روزانہ تلاوتِ قرآنِ مجید کو اپنا معمول بنائیں۔ سورہ طٰہٰ کی روزانہ تلاوت آفات سے سلامتی دیتی ہے اور نیک و جائز خواہشات پوری ہوتی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری