انشورنس کی رقم پر زکوٰۃ کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:4131
میرا سوال تکافل پر زکوٰۃ سے متعلق ہے۔ میں نے پاک-قطر فیملی تکافل سے پلان لیا ہے، جس کا سالانہ پریمیم ادا کرتی ہوں۔ سوال یہ ہے کہ زکوٰۃ مَیں ادا کروں گی یا تکافل کمپنی؟ اگر میں ادا کروں گی تو کس طرح اور کتنی ادا کروں گی؟

  • سائل: ماریہ وحیدمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 17 فروری 2017ء

زمرہ: بیمہ و انشورنس  |  زکوۃ

جواب:

آپ نے جس ادارے سے تکافل کا معاملہ کیا ہے ان سے معلوم کریں کہ وہ سالانہ بنیادوں پر زکوٰۃ کی ادائیگی کرتے ہیں یا نہیں؟ اگر مذکورہ ادارہ جمع شدہ رقوم پر زکوٰۃ ادا کرتا ہے تو آپ کو ادارے میں جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر ان کا زکوٰۃ کی ادائیگی کا کوئی طریقہ کار نہیں تو آپ جمع شدہ رقم پر خود زکوٰۃ ادا کریں گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری