علمِ حدیث سیکھنے کے لیے کونسی کتابوں کا پڑھنا ضروری ہے؟

سوال نمبر:4123
السلام علیکم مفتی صاحب! علمِ حدیث سیکھنے کے لیے کونسی کتاب پڑھنا ضروری ہے؟

  • سائل: فاطمہ چودھریمقام: فرانس
  • تاریخ اشاعت: 04 فروری 2017ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

علم حدیث سیکھنے کے لیے چند علوم سے شناسائی ضروری ہے جن میں روایت و درایت، تخریج و اصولِ تخریج، اسماء الرجال، جرح و تعدیل اور علل حدیث وغیرہ شامل ہیں۔ یہ علوم کسی ایک کتاب کے مطالعہ سے نہیں سیکھے جاسکتے۔ فنونِ حدیث کے تعارف کے لیے درج ذیل کتب اہم ہیں:

  • مقدمہ ابنِ الصلاح از ابنِ صلاح
  • تیسیر مصلح الحدیث از ڈاکٹر محمود طحان
  • مقدمہ صحیح مسلم از امام مسلم
  • مقدمہ معارج السنن از ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟