Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا نعلین پاک کے نقش پر مقدس کلمات لکھنا جائز ہے؟

کیا نعلین پاک کے نقش پر مقدس کلمات لکھنا جائز ہے؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: نعیم اقبال قادری       مقام: چکوال، پاکستان

سوال نمبر 4092:
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ نعلین پاک کی تصویر جو جھنڈے یا کسی کاغذ پر بنی ہوتی ہے، کیا اس نعلین پاک کے نقش کے اندر یا نیچے بسم اللہ الرحمن الرحیم، کلمہ، اسم محمد یا میلاد النبی لکھ سکتے ہیں؟ اور کیا نعلین پاک کی تصویر اونچی جگہ پر موجود ہو اور نیچے قرآن مجید رکھ کرتلاوت قرآن پاک کی جا سکتی ہے؟

جواب:

نعلینِ پاک کے نقش پر تسمیہ (بسم اللہ)، اسمِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھنا جائز نہیں ہے۔ اگر نقشِ پاک کسی اونچی جگہ پر موجود ہو تو نیچے بیٹھ کر تلاوتِ کلامِ پاک کرسکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2017-01-21


Your Comments