قرآنِ حکیم نے کس نماز کی حفاظت کی خصوصی تلقین کی ہے؟


سوال نمبر:404
قرآنِ حکیم نے کس نماز کی حفاظت کی خصوصی تلقین کی ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: عبادات  |  عبادات

جواب:

قرآن حکیم نے تمام نمازوں کی محافظت کے ساتھ درمیانی نماز یعنی نمازِ عصر کی حفاظت کی خصوصی تلقین فرمائی ہے۔

اﷲ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں ارشاد فرمایا :

 

حٰفِظُوْا عَلَی الصَّلَوٰتِ وَالصَّلٰوةِ الْوُسْطٰی وَقُوْمُوْ اِﷲِ قٰنِتِيْنَo

البقرة، 2 : 238

’’سب نمازوں کی محافظت کیا کرو اور بالخصوص درمیانی نماز کی، اور اﷲ کے حضور سراپا ادب و نیاز بن کر قیام کیا کروo‘‘

نمازِ عصر کی فضیلت کے بارے میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

مَنْ تَرَکَ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ.

بخاری، الصحيح، کتاب مواقيت الصلاة، باب إثم من ترک العصر، 1 : 203، رقم : 528

’’جس نے نمازِ عصر چھوڑی اس کے عمل باطل ہوگئے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔