Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا عدالتی نکاح کے بعد شرعی نکاح‌ کرنا ضروری ہے؟

کیا عدالتی نکاح کے بعد شرعی نکاح‌ کرنا ضروری ہے؟

موضوع: نکاح   |  شرائط نکاح

سوال پوچھنے والے کا نام: شیخ‌ جنید       مقام: بھارت

سوال نمبر 3983:
السلام علیکم! مفتی صاحب ایک مسلمان لڑکا اور ہندو لڑکی شادی کرنا چاہتے ہیں۔ لڑکی مسلمان ہونے پر راضی ہے۔ دونوں کورٹ میرج کے بعد شرعی نکاح کرنے پر راضی ہیں۔ کیا اس طرح‌ نکاح جائز ہے؟

جواب:

اگر لڑکی مسلمان ہونے پر تیار ہے تو یہ نیکی کا کام ہے، اس کو مسلمان کر کے اس کے ساتھ نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ نکاح عدالت میں ہو یا گھر میں، جب دو گواہوں کی موجودگی میں حق مہر کے عوض ایجاب و قبول کیا جائے تو نکاح ہو جاتا ہے۔ یہ نکاح‌ کی شرائط ہیں، اگر یہ شرائط پوری نہ ہوں‌ تو شرعاً نکاح‌ منعقد نہیں‌ ہوتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-08-04


Your Comments