Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - روزے کی حالت میں‌ اگر منی شہوت کے ساتھ خارج ہو تو روزے کا کیا حکم ہے؟

روزے کی حالت میں‌ اگر منی شہوت کے ساتھ خارج ہو تو روزے کا کیا حکم ہے؟

موضوع: روزہ  |  مفسدات روزہ   |  روزہ کی قضاء اور کفارہ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اسامہ چوھدری       مقام: اوکاڑه/پاکستان

سوال نمبر 3974:
السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں علمائے دین بیچ اس مسئلہ کے کہ زید نے موبائل پر ایسے فحش مناظر دیکھے جس سے اسے احتلام ہو گیا تو کیا اس کا زوه جاتا رہا؟ اگر روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کیا اس کی قضا واجب ہوگی یا کفاره بھی؟ راہنمائی فرمائیں

جواب:

اگر فحش مناظر دیکھنے سے حالتِ بیداری میں منی شہوت کے ساتھ خارج ہو اور انزال ہو جائے تو اس کا حکم مشت زنی والا ہے، اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا جس کی قضاء لازم ہے، کفارہ نہیں ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-07-23


Your Comments