کیا حالتِ احرام میں گلے میں یا کمر کے ساتھ بیگ لٹکا سکتے ہیں؟


سوال نمبر:3951
کیا عمرہ میں‌ دورانِ طواف اپنا قیمتی سامان جیسے موبائل، بٹوہ اور پاسپورٹ وغیرہ چھوٹے بیگ میں‌ رکھ کر گلے میں لٹکا سکتے ہیں؟ یا بلٹ نما بیگ احرام کے اوپر باندھ سکتے ہیں؟

  • سائل: صابرمقام: ابوظہبی
  • تاریخ اشاعت: 06 مئی 2017ء

زمرہ: احرام کے احکام

جواب:

حالتِ احرام میں مردوں کے لیے سلا ہوا لباس پہننے کی ممانعت ہے۔ قیمتی سامان کی حفاظت کے لیے مرد بیلٹ نما بیگ احرام کے اوپر باندھ سکتے ہیں، چھوٹا بیگ گلے میں بھی ڈال سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔