Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا حالتِ احرام میں گلے میں یا کمر کے ساتھ بیگ لٹکا سکتے ہیں؟

کیا حالتِ احرام میں گلے میں یا کمر کے ساتھ بیگ لٹکا سکتے ہیں؟

موضوع: احرام

سوال پوچھنے والے کا نام: صابر       مقام: ابوظہبی

سوال نمبر 3951:
کیا عمرہ میں‌ دورانِ طواف اپنا قیمتی سامان جیسے موبائل، بٹوہ اور پاسپورٹ وغیرہ چھوٹے بیگ میں‌ رکھ کر گلے میں لٹکا سکتے ہیں؟ یا بلٹ نما بیگ احرام کے اوپر باندھ سکتے ہیں؟

جواب:

حالتِ احرام میں مردوں کے لیے سلا ہوا لباس پہننے کی ممانعت ہے۔ قیمتی سامان کی حفاظت کے لیے مرد بیلٹ نما بیگ احرام کے اوپر باندھ سکتے ہیں، چھوٹا بیگ گلے میں بھی ڈال سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2017-05-06


Your Comments