کیا تعلیمِ‌ قرآن کے بدلے معاوضہ لینا جائز ہے؟


سوال نمبر:3945
السلام علیکم! کسی کے گھر جا کر بچوں‌ کو قرآن کریم کی تعلیم دینا اور اس کو ذریعہ معاش بنانا کیسا ہے؟

  • سائل: ثاقبمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 13 جون 2016ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید

جواب:

قرآن کریم کی تعلیم پر اجرت لینا جائز ہے۔ اس جواز کی دلیل رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشادِ گرامی ہے کہ:

ان أحق ما أخذتم عليه أجرا کتاب الله.

تم جس چیز پر اجرت لینے کے سب سے زیادہ حق دار ہو، وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے۔

بخاری، الصحيح، 5: 2166، رقم: 5405، بیروت: دار ابن کثیر الیمامۃ

علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ ہے:

ان المتقدمين منعوا اخذا الاجره علی الطاعات، وافتی المتاخرون بجواز علی التعليم والامامة. کان مذهب المتاخرين هو المفتی به.

متقدمین علماء نے عبادات پر اجرت لینے کو منع کیا، اور متاخرین علماء نے تعلیم و امامت پر اجرت جائز ہونے کا فتوی دیا ہے۔۔۔ اور حتمی فتویٰ متاخرین کے مذہب پر ہی ہے (یعنی اجرت لینا جائز ہے)۔

(رد المختار، شامی، 4: 417، کراچی)

جس طرح سکول، کالج، اکیڈمی اور مدرسہ میں وقت دینے پر معاوضہ لینا جائز ہے اسی طرح گھروں میں جا کر تعلیمِ قرآن دینے پر اجرت لینا جائز ہے۔ اگر کوئی بلامعاوضہ تعلیم سے تو نہایت قابلِ تحسین ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری