کیا مکمل بال آنے تک داڑھی مونڈنا جائز ہے؟


سوال نمبر:3943
السلام علیکم! میرا سوال داڑھی سے متعلق ہے۔ میں‌ نے داڑھی رکھنے کا ارادہ کیا ہے، تاہم میری داڑھی کے بال ابھی مکمل طور پر نہیں‌ آئے۔ مجھے کسی نے مشورہ دیا ہے کہ ایک بار داڑھی صاف کرو تو مکمل بال آ جائیں‌ گے۔ کیا میں‌ اس غرض‌ سے داڑھی مونڈ سکتا ہوں؟

  • سائل: غلام فریدمقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 13 جون 2016ء

زمرہ: داڑھی کی شرعی حیثیت

جواب:

وقت کے ساتھ داڑھی کے بال خود مکمل ہوجائیں گے، مونڈنے کی ضرورت نہیں۔ داڑھی رکھنا واجب ہے اور واجب کا تارک گنہگار ہے۔ اس لیے آپ داڑھی صاف نہ کریں، جتنے بال آئے ہیں رکھ لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری