چھوٹی عمر کے بچے کی امامت کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3930
السلام علیکم! زید کی عمر 16 سال ہے اور وہ امسال نماز اور تراویح پڑھانا چاہتا ہے۔ کیا زید کے پیچھے تراویح اور نماز ہوگی؟

  • سائل: علی احمدمقام: حیدرآباد
  • تاریخ اشاعت: 16 جون 2016ء

زمرہ: شرائط امامت  |  امامت

جواب:

زید نمازِ تراویح کی امامت کروا سکتا ہے۔ اس کی اقتداء میں نماز اور تراویح ادا ہو جائےگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری