Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - والدین کی زندگی میں‌ تقسیم کی گئی جائیداد پر وراثت کے احکام لاگو ہوں‌ گے؟

والدین کی زندگی میں‌ تقسیم کی گئی جائیداد پر وراثت کے احکام لاگو ہوں‌ گے؟

موضوع: وراثت کی تقسیم

سوال پوچھنے والے کا نام: مقصودالہی عطاری       مقام: صادق آباد، جنوبی پنجاب

سوال نمبر 3927:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا ٹھیکے پر دی جانے والی زمین سے حاصل کردہ رقم سے اولاد (بیٹا، بیٹی) اپنا حصہ لینے کا حق رکھتے ہیں؟ رقم کی تقسیم کس طرح ہوگی؟ جبکہ والدین حیات ہوں اور زمین بھی ان کے نام پر ہو۔ شریعت کی روسے رہنمائی فرما دیں۔

جواب:

والدین اپنی زندگی میں بچوں کی ضرورت یا اپنی مرضی کے مطابق جس کو جتنی رقم چاہیں، دے سکتے ہیں۔ والدین کی زندگی میں دی گئی جائیداد پر وراثت کے احکام لاگو نہیں ہوتے۔ لیکن اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ اولاد میں کسی کے ساتھ ظلم نہ ہو۔ ہر ایک کی ضرورت میں کمی پیشی ہو سکتی ہے، اس لیے والدین حسبِ ضرورت تقسیم کر سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-06-20


Your Comments