کیا نماز کی ادائیگی کے لیے اذان سننا شرط ہے؟


سوال نمبر:3923
السلام علیکم! اگر نماز کا وقت ہوچکا ہے اور ابھی تک اذان نہیں‌ ہوئی تو کیا نماز پڑھنا جائز ہے؟

  • سائل: محمد افضلمقام: فیصل آباد
  • تاریخ اشاعت: 01 جون 2016ء

زمرہ: نماز

جواب:

نمازِ پنجگانہ کے اوقات مقرر ہیں۔ جب نماز کا وقت شروع ہو جائے تو نماز ادا کرسکتے ہیں، نماز کی ادائیگی کے لیے اذان سننا شرط نہیں۔ مگر اسے عادت نہیں بنانا چاہیے کیونکہ اذان باجماعت نماز ادا کرنے کے لیے دی جاتی ہے اور بلاوجہ باجماعت نماز ترک کرنا گناہ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری