آن لائن اشتہارات دیکھنے سے ہونے والی آمدن کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3917
السلام علیکم! مفتی صاحب میں‌ آن لائن کام کرتا ہوں، جس میں‌ 50 ڈالر کا ایڈپیک خریدنے کے بعد ایڈ کمپنی اس کے بدلے اگلے پچاس دنوں‌ کے اندر مجھے 55 ڈالر دیتے ہیں۔ کمپنی پالیسی کے مطابق ضروری نہیں‌ ہے کہ مجھے 55 ڈالر ہی ملیں‌ اس سے کم یا زیادہ بھی مل سکتے ہیں۔ اس کے لیے مجھے روزانہ دس (10) ویب سائٹس پر جا کر اشتہار دیکھنا ہوں‌ گے، اگر نا دیکھوں‌ تو کمپنی مجھے کچھ نہیں‌ دے گی۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح‌ کی آمدن جائز ہے؟

  • سائل: محمدفیاضمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 28 مئی 2016ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:

اشتہارات سے ہونے والی آمدن کی حلت و حرمت کا انحصار اس بات پر ہے کہ اشتہار کس شے کا ہے؟ جس شے کی تشہیر کی جا رہی ہے حلت و حرمت کے حوالے سے اس کی اپنی حیثیت کیا ہے؟ اگر اشتہارات ایسی مصنوعات کے ہیں جن کا استعال اسلام میں جائز ہے تو اس سے ہونے والی آمدن بھی جائز اور حلال ہے، اور اگر اشتہارات ممنوعہ اشیاء کے ہیں جیسے: شراب، سور کا گوشت یا فحش فلمیں وغیرہ یا پھر فحش و بیہودہ اشتہارات ہیں تو ان سے حاصل کی جانے والی آمدن بھی جائز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔