Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اذان اور اقامت کے درمیان کتنا دورانیہ ہونا چاہئے؟

اذان اور اقامت کے درمیان کتنا دورانیہ ہونا چاہئے؟

موضوع: عبادات  |  عبادات

سوال نمبر 386:
اذان اور اقامت کے درمیان کتنا دورانیہ ہونا چاہئے؟

جواب:

اذان کہتے ہی اقامت کہہ دینا مکروہ ہے۔ مؤذن کے لیے سنت یہ ہے کہ اذان اور اقامت کے درمیان افضل وقت کا لحاظ رکھتے ہوئے اتنی دیر ٹھہر جائے کہ جو لوگ پابندی سے مسجد میں نماز پڑھتے ہیں وہ آجائیں مگر اتنا انتظار بھی نہ کیا جائے کہ وقت کراہت آجائے۔ مغرب کی نماز میں اقامت کے لیے دیر نہیں کرنا چاہیے بلکہ اذان اور اقامت کا درمیانی وقفہ بہت مختصر ہونا چاہیے یعنی اتنا ہو کہ اس دوران تین آیات پڑھی جا سکیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments