اگر امام مقتدیوں سے بلندی پر کھڑا ہو تو نماز کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3840
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے یہاں گذشتہ جعمہ کو امام صاحب کا مصلیٰ مقتدی حضرات کے مصلے سے دو فٹ اونچا تھا، چونکہ مسجد تعمیر ہو رہی ہے اور امام صاحب کا مصلیٰ تیار ہوگیا تھا۔ کیا اس طرح جبکہ امام اونچا کھڑا ہو تو نماز کا کیا حکم ہے؟

  • سائل: محمد بدیع الزمانمقام: ہندوستان
  • تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2016ء

زمرہ: امامت

جواب:

امام کا تنہا بلند جگہ پر کھڑا ہونا ناپسندیدہ ہے، تاہم ایسا کرنے سے بھی نماز ہوجاتی ہے۔ اگر رش اور جگہ کی کمی کا مسئلہ نہیں ہے تو مسجد کی تعمیر مکمل ہونے تک امام صاحب ایک صف پیچھے کھڑے ہو جائیں تاکہ انہیں بلند جگہ کھڑا نہ ہونا پڑے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری