Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا امام نسائی کی کتاب ’خصائص علی‘ کی روایات مستند ہیں؟

کیا امام نسائی کی کتاب ’خصائص علی‘ کی روایات مستند ہیں؟

موضوع: فضائل و مناقبِ‌ اہلبیتِ اطہار

سوال پوچھنے والے کا نام: چوہدری احمد علی       مقام: اسلام آباد

سوال نمبر 3837:
السلام علیکم مفتی صاحب! کیا امام نسائی کی کتاب ’خصائص علی کرم اللہ وجہہ الکریم‘ کی روایات مستند ہیں؟ اہل سنت کے ہاں‌ اس کتاب کی اہمیت کیا ہے؟

جواب:

ابوعبدالرحمن احمد بن شعیب نسائی رحمۃ اللہ علیہ بلند پایہ امام، محدث اور مقتدائے زمانہ تھے۔ آپ نے ’سنن نسائی‘ کے نام سے صحیح احادیث کا ایک عظیم الشان مجموعہ ترتیب دیا۔ بےمثل قوت حافظہ اور قابل اعتماد احادیث نبوی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم جمع کرنے کے لیے عرق ریزی سے کام کرنے پر آپ کو ’حافظ الحدیث‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ علمائے حدیث امام نسائی کی جرح و تعدیل کو معتبر مانتے ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نقدِ رجال میں انتہائی محتاط، معتدل اور اپنے معاصرین پر مقدم تھے۔ حدیث اور علل پر اپنی تصنیفات کی صورت میں آپ نے بہت سا علمی ذخیرہ چھوڑا ہے۔ اہلِ سنت کے ہاں ان کی بیان کردہ روایات مستند اور قابلِ اعتبار ہیں۔ ان کی تصنیف ’خصائصِ علی کرم اللہ وجہہ الکریم‘ قابلِ قدر اور بلند پایہ تصنیف ہے۔ اللہ تعالی امام نسائی رحمۃ‌ اللہ علیہ پر رحم ‌فرمائے اور مسلمانوں کی طرف سے انہیں جزائے خیر عطاء فرمائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-03-21


Your Comments