حالتِ احرام میں زیرجامہ پہننا کیسا ہے؟


سوال نمبر:3826
السلام علیکم! کیا عمرہ کے دوران احرام کی حالت میں زیرجامہ (underware) پہن سکتے ہیں؟

  • سائل: کامرانمقام: یو کے
  • تاریخ اشاعت: 01 مارچ 2016ء

زمرہ: احرام کے احکام

جواب:

اگر سلسلِ بول یا کسی رطوبت کے اخراج کی وجہ سے احرام کے ناپاک ہونے کا اندیشہ ہو تو زیرجامہ پہننے میں کوئی حرج نہیں، ورنہ اس کا استعمال جائز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری