موسیقی کی ویب سائٹ سے حاصل شدہ آمدنی کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3821
السلام علیکم! میری دو ویب سائٹس ہیں جن پر ویڈیو گانے اپلوڈ کرتا ہوں۔ ان پر لگنے والے اشتہارات سے آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ میراسوال یہ ہے کہ موسیقی کی ویب سائٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟

  • سائل: محمد اسماعیلمقام: ڈیرہ غازی خان
  • تاریخ اشاعت: 02 مارچ 2016ء

زمرہ: موسیقی/قوالی  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

موسیقی فی نفسہ ممنوع نہیں ہے۔ تاہم جب اس کے ساتھ فحش کلام اور اور عریاں رقص کو شامل کر لیا جائے تو اس کی خرید و فروخت کر کے اسے فروغ دینا قطعاً حرام ہو جاتا ہے۔ اگر اپنی ویب سائٹ پر آپ فحش گانے اور عریاں ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں تو اس کی آمدنی ناجائز ہے، ورنہ نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔