Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اذان کے کلمات اور ان کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہے؟

اذان کے کلمات اور ان کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہے؟

موضوع: عبادات  |  آذان

سوال نمبر 380:
اذان کے کلمات اور ان کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہے؟

جواب:

اذان کے کلمات اور ان کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ مؤذن مسجد میں اونچی جگہ قبلہ رخ کھڑے ہو کر کانوں میں انگلیاں ڈال کر یا کانوں پر ہاتھ رکھ کر اَﷲُ اَکْبَرُ اﷲُ اَکْبَر کہے، پھر ذرا ٹھہر کر اَﷲُ اَکْبَرُ اﷲُ اَکْبَر کہے۔ پھر دو دفعہ اَشْهَدُ اَنْ لاَّ اِلٰهَ اِلاَّ اﷲ کہے، پھر دو دفعہ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اﷲ کہے، پھر دائیں طرف منہ پھیر کر دو بار حَیَّ عَلَی الصَّلٰوة کہے، پھر بائیں طرف منہ کر کے دو بار حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کہے، پھر قبلہ رُو منہ کر لے اور اَﷲُ اَکْبَرُ اﷲُ اَکْبَر کہے پھر ایک بار لَا اِلٰهَ الاَّ اﷲُ کہے۔ صبح کی اذان میں یہ الفاظ بھی کہے اَلصَّلٰوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments