مسجد میں داخل ہوتے اور باہر آتے وقت کیا دعا پڑھنی چاہیے؟


سوال نمبر:378
مسجد میں داخل ہوتے اور باہر آتے وقت کیا دعا پڑھنی چاہیے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: عبادات

جواب:

مسجد میں داخل ہوتے وقت پہلے دایاں پاؤں اندر رکھنا چاہیے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے جو کوئی مسجد میں داخل ہو تو یہ کہے :

اَللَّهُمَّ! افْتَحْ لِیْ أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ.

’’اﷲ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘

مسجد سے باہر آتے وقت پہلے بایاں پاؤں باہر رکھے اور یہ دعا پڑھے :

اَللَّهُمَّ! إِنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ.

مسلم، الصحيح، کتاب صلاة المسافرين و قصرها، باب ما يقول اذا دخل المسجد، 1 : 494، رقم : 713

’’اے اﷲ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔