موزوں پر مسح کرنے کا کیا طریقہ ہے؟


سوال نمبر:376
موزوں پر مسح کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: مسح  |  عبادات

جواب:

موزوں پر مسح کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دائیں پاؤں کا مسح دائیں ہاتھ کی تین انگلیوں سے اور بائیں پاؤں کا مسح بائیں ہاتھ کی تین انگلیوں سے کیا جائے گا انگلیوں کو پاؤں کی پشت سے شروع کر کے پنڈلی تک کھینچا جائے گا۔ مسح کرتے وقت انگلیوں کا تر ہونا ضروری ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔