جواب:
قرآن مجید اور احادیثِ بنویہ کا ترجمہ کرنے کا کوئی مخصوص طریقہ مختص نہیں ہے، زبان کے رسم الخط کی مناسبت سے لکھ سکتے ہیں۔ ہماری دانست میں بائیں سے دائیں لکھی جانے والی زبانوں میں قرآنِ مجید کا ترجمہ لکھنے کا بہترین انداز یہ ہے کہ ہر آیتِ مبارکہ کے سامنے اس کا ترجمہ لکھا جائے اور آیات کی طرح ان کے ترجمہ کے ساتھ بھی نمبرز لگائے جائیں تاکہ قاری کو پڑھنے میں آسانی ہو۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔