کیا اپنی بیوی سے ویڈیو کے ذریعے مباشرت جائز ہے؟


سوال نمبر:3745
کیا اپنی بیوی سے ویڈیو کے ذریعے مباشرت جائز ہے؟ کیونکہ خاوند کسی دوسرے ملک میں‌ کام کرتا ہے؟

  • سائل: جمشیدمقام: سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 11 نومبر 2015ء

زمرہ: زنا و بدکاری

جواب:

زوجین کے ویڈیو کے ذریعے مباشرت کرنے میں بہت سی خرابیوں پنہاں ہیں، اس لیے ہماری دانست میں یہ ناجائز ہے۔

جب شوہر اور بیوی ویڈیو کے ذریعے ایک دوسرے کے جذبات کو بھڑکائیں گے اور پھر دوسرے فریق کے پاس نہ ہونے کی وجہ ممنوع اور ناجائز طریقوں سے شہوت پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔ بیوی جب اپنے جذبات کو بےقابو پائے گی تو خاوند کی دوری کی وجہ کوئی غلط طریقہ اپنانے پر مجبور ہوجائے گی۔ اسی طرح مرد اپنی شہوت رانی کے لیے ناجائز طریقوں کا سہارا لے گا۔ اس لیے شوہر کو چاہیے کہ وہ یا تو بیوی کو اپنے ساتھ رکھے یا پھر خواہش کی تکمیل کے لیے اس کے پاس آئے۔ آڈیو یا ویڈیو کال کے ذریعے مباشرت جائز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی