Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کنکریاں جمرات کو نہ لگنے کی صورت میں کیا حکم ہے؟

کنکریاں جمرات کو نہ لگنے کی صورت میں کیا حکم ہے؟

موضوع: حج  |  رمی

سوال نمبر 3732:
کنکری جمرہ / ستون / دیوار پر نہ لگنے کی صورت میں کیا حکم ہے؟

جواب:

اصل جمرہ، ستون، دیوار اس کی جڑ والی زمین ہے۔ اس لئے اگر کوئی کنکری جمرہ کی جگہ بنی ہوئی دیوار یا ستون سے تو نہ ٹکرائے مگر اس کے گرد بنے ہوئے احاطہ میں گر جائے تو رمی درست ہے، لیکن اگر کنکری اس ستون یا دیوار سے ٹکرا کر اس احاطہ سے باہر گر جائے تو وہ کنکری ضائع چلی گئی۔ اس کی جگہ دوسری کنکری مارے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments