دورانِ حج عورت کے لئے سر کے کتنے بال کٹوانے کا حکم ہے؟

سوال نمبر:3712
عورت کے لئے حج کے دوران سر کے کتنے بال کٹوانے کا حکم ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 08 ستمبر 2015ء

زمرہ: حج

جواب:

عورت پر انگلی کی ایک پور کے برابر بال کٹوانا لازم ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

لَيْسَ عَلَی النِّسَاءِ الْحَلْقُ إِنَّمَا عَلَی النِّسَاءِ التَّقْصِيْرُ.

’’حلق (سر منڈانا) عورتوں کے لئے نہیں ہے، عورتوں کے لئے تقصیر (انگلی کے ایک پور کے برابر بال کاٹنا) ہے۔‘‘

ابو داؤد، السنن، کتاب المناسک، باب الحلق والتقصير، 3 : 157، رقم : 1985

خواتین کو قصر سے وہی ثواب ملے گا جو مردوں کو حلق کروانے سے ہوتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • کاروباری شراکت کے اسلامی اصول کیا ہیں؟
  • وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟