Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - دورانِ طواف اگر عورت حائضہ ہو جائے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

دورانِ طواف اگر عورت حائضہ ہو جائے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

موضوع: حج

سوال نمبر 3708:
طواف کے دوران اگر عورت حائضہ ہو جائے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

جواب:

طواف کے دوران اگر عورت حائضہ ہو جائے تو وہیں سے طواف چھوڑ دے۔ اگر عمرہ یا حج کا طواف تھا تو پاک ہونے کے بعد مکمل کرے اور اگر نفلی طواف شروع کر دیا تھا تو بھی بعد میں اسے ادا کرے کیونکہ اگر کوئی نفلی کام شروع کرنے کے بعد چھوڑ دیا جائے تو اسے مکمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments