Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا خواتین حج و عمرہ کے دوران حیض روکنے کی ادویات استعمال کرسکتی ہیں؟

کیا خواتین حج و عمرہ کے دوران حیض روکنے کی ادویات استعمال کرسکتی ہیں؟

موضوع: حج

سوال نمبر 3701:
کیا حج و عمرہ کے سفر میں شرعی اعتبار سے حیض روکنے کی دوائی کا استعمال جائز ہے؟

جواب:

خواتین اس مبارک سفر میں ایسے عارضہ سے بچنے کے لئے ادویات استعمال کر سکتی ہیں۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اﷲ عنہما سے جب پوچھا گیا:

’’کیا عورت ایسی دوا استعمال کر سکتی ہے جس کی وجہ سے وہ واپسی تک حیض سے محفوظ رہے۔‘‘

انہوں نے فرمایا:

’’میں اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتا بلکہ فرمایا اس سلسلہ میں پیلو کا پانی مفید ہوتا ہے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments