Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - مسح کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟

مسح کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟

موضوع: عبادات  |  عبادات

سوال نمبر 370:
مسح کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟

جواب:

1۔ وہ چیزیں جن سے وضو ٹوٹ جاتا ہے انہی سے مسح بھی ٹوٹ جاتا ہے۔

2۔ مدتِ مسح پوری ہو جانے سے مسح ٹوٹ جاتا ہے۔

3۔ اگر ایک موزہ اتار دیا تو مسح ٹوٹ جاتا ہے۔

4۔ کسی طرح موزہ کے اندر پانی داخل ہو گیا مثلاً وہ آدمی پانی میں داخل ہوا اور اس کا نصف سے زیادہ پاؤں دھل گیا تو مسح ٹوٹ جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments