کیا قرآنِ پاک استخارہ کرنے کا کوئی طریقہ ہے؟


سوال نمبر:3694
قرآنِ پاک سے استخارہ کیسے ہوتا ہے؟ میں‌ نے جنتری سے پڑھا ہے کہ ایک آیت پڑھنے کے بعد قرآن پاک کو کھولنا ہے۔ دائیں طرف کے صفحہ پر جو آیت آئے اس کا ترجمہ دیکھ لیں۔ اگر وہ مثبت ہے تو کام کریں ورنہ چھوڑ دیں۔ کیا یہ طریقہ درست ہے؟

  • سائل: حورالعینمقام: گوجرہ
  • تاریخ اشاعت: 21 ستمبر 2015ء

زمرہ: استخارہ

جواب:

استخارہ کا مطلب ہے کسی معاملے میں خیر اور بھلائی کا طلب کرنا۔ روزمرہ کی زندگی میں پیش آنے والے جائز کام میں اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنا اور اللہ سے اس کام میں خیر، بھلائی اور راہنمائی طلب کرنا استخارہ کہلاتا ہے۔

استخارہ کا درست طریقہ جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

استخارہ کا کیا طریقہ ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری